Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں پانچویں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس کا آغاز

جنوبی افریقہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)جنوبی افریقہ میں مقبوضہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لیے پانچویں بین الاقوامی فورم کا آغاز فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے پانچویں فورم کی سرگرمیاں جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ میں شروع ہو گئیں۔ آزادی پسند رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے اپنی تقریر میں فلسطین کو غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے عظیم انقلابی رہنما نیلسن مانڈیلا کی دسیوں برسی کے موقع پر نیلسن مانڈیلا اور فلسطین  کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کی افتتاحی تقریب اتوار کے روز جوہانسبرگ شہر میں منعقد ہوئی ، افتتاحی تقریب میں فلسطین ، شمالی امریکہ، لاطینی امریکہ، یورپ، ایشیاء اور افریقہ سمیت دنیا بھر کے ستر ممالک سے اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز، وزیر ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سمیت ایک سو بیس مندوبین شریک ہیں، کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کر رہے ہیں ۔

کانفرنس میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ، انصار اللہ، الفتح سمیت شہدائے فلسطین کے ورثاء کی بڑی تعداد شریک ہے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستانی سفیر آفتاب حسن خان نے بھی شرکت کی ، کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے حماس کے اعلی سطحی رہنما ڈاکٹر باسم نعیم ، حزب اللہ کے رہنما اور لبنان کے رکن پارلیمنٹ ابراھیم موسوی ، جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما احسان عطایا ،  الفتح کے مرکزی رہنما ،  نیلسن مانڈیلا کے پوتے اور جنوبی افریقہ کے رکن پارلیمنٹ نکوسی مانڈیلا ، الجزائر، کینیا، چلی، یونان کے اراکین پارلیمنٹ سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے بھی خطاب کیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan