Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

پانچویں عالمی فلسطین کانفرنس تین دسمبر کو جنوبی افریقہ میں شروع ہو گی۔

جنوبی افریقہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اعلامیہ یکجہتی فلسطین پانچویں عالمی کانفرنس جنوبی افریقا کے شہر جوہانس برگ میں تین دسمبر سے پانچ دسمبر کو منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے ساٹھ ممالک سے اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز اور صحافیوں سمیت دانشوروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔ کانفرنس جنوبی افریقا کے رائل ہاؤس اور فلسطینیوں کے حق واپسی کی تنظیم گلوبل کمپین ٹو ریٹرن ٹو فلسطین کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کا عنوان نیلسن مینڈیلا اور فلسطین ، نسل پرستی سے مقابلہ آزادی تک رکھا گیا ہے۔ عالمی فلسطین کانفرنس میں حماس کی قیادت سمیت فلسطینی تحریک آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل تنظیموں بشمول جہاد اسلامی فلسطین اور اسرائیلی جیلوں میں قید سے رہائی پانے والے فلسطینی اسیر اور ان کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس کی میزبانی کے فرائض نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی مانڈیلا کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کریں گے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan