Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونیوں کا بیرون ملک سفر خطرناک ہوسکتا ہے:اسرائیلی وارننگ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل جمعہ کے روز نام نہاد “اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل” نے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری جارحیت کے تناظر میں اسرائیلیوں کو بیرون ملک سفر کرنے کے خلاف ایک “بے مثال” انتباہ جاری کیا ہے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ قومی سلامتی کونسل اور اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں ایک بے مثال سفری انتباہ جاری کیا۔

انہوں نے دنیا بھر میں اسرائیلیوں کے خلاف نام نہاد “یہود دشمنی کے مظاہر” اور “تشدد کے واقعات” میں اضافے کی روشنی میں بیرون ملک سفر کرتے وقت مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

بیان میں اسرائیلیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان دنوں بیرون ملک سفر پر نظر ثانی کریں، مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک کا سفر کرنے سے گریز کریں، مظاہروں کے مقامات تک نہ جائیں اور اپنی اسرائیلی شناخت کا کوئی اشارہ ظاہر کرنے سے گریز کریں۔

غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں دنیا بھر کے ممالک میں مشتعل مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں اب تک نو ہزار سےزیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں زیادہ تر بچے اور خوتین شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan