Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن پر صیہونیوں کے حملے، دسیوں فلسطینیوں کی گرفتاری

غرب اردن (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غاصب فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں شہر الخلیل کے جنوب میں واقع الفوار کیمپ پر حملہ کرکے وہاں سے انیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
غاصب فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ کیمپ پر بھی حملہ کیا جس کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔
غاصب الخلیل کے شمال میں واقع بیت امر کالونی، جنین کے جنوب میں واقع جبع کالونی، نابلس شہر اور بیت لحم میں واقع بیت ساحور کالونی اور وادی شاہین کو بھی نشانہ بنایا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ غرب اردن پر غاصب فوجیوں کے حملے ایسے حالات میں انجام پائے ہیں کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بھی ان کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan