Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی بلوائیوں کے حملے، غرب اردن میدان جنگ میں تبدیل

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں کل منگل کے روزصہیونی  بلوائیوں کےحملوں میں فلسطینی شہریوں کی جان ومال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مغربی کنارے کے الگ الگ حصوں میں آباد کاروں اور قابض افواج کے وسیع حملوں کے نتیجے میں منگل کو درجنوں فلسطینی شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے جب کہ صہیونی بلوائیوں کے حملوں میں فلسطینی شہریوں کی املاک اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا۔

نابلس میں فلسطینی ہلال احمر میں ایمبولینس اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ زہریلی آنسو گیس سے 30 شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئےجنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے ہلال احمر کی ایمبولینس کو آگ لگ گئی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حوارہ میں سلمان الفارسی گول چکر کے قریب آباد کاروں کے حملے کے بعد ایک بچے کو رفیدیا ہسپتال لے جایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تعاقب کے دوران تین فلسطینی نوجوان گر کر زخمی ہوئے جب کہ حوارہ میں قابض فوج نے دومکانات خالی کرائے گئے۔

احمد جبریل نے بتایا کہ نابلس کے جنوب میں حوارہ فوجی چوکی پر دوسری ایمبولینس پر حملہ کیا گیا۔

شمالی مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے امور کے انچارج غسان دغلس نے کہا کہ آباد کاروں نے حوارہ میں شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔ ان کا مقابلہ کرنے والے نوجوانوں پر براہ راست گولیاں برسائیں اور ایک گاڑی کو بھی جلا دیا۔

دغلس نے نشاندہی کی کہ قصبے کی مساجد سےفلسطینی باشندوں سے یہودی آباد کاروں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ نابلس کے مشرق میں بیت فوریک فوجی چوکی پرمنگل کی شام آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد شہری زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے آباد کاروں کے ایک اجتماع کے درمیان دونوں سمتوں میں چوکی کو بند کر دیا اور بیت فوریک اور بیت دجن قصبوں کے مکینوں کو ان کے گھروں تک پہنچنے سے روکا۔ گاڑیوں پر آنسو گیس سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan