Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں تین فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں بدھ کی شام اسرائیلی فوج نے ڈرون سے ایک کار پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کار میں موجود تین افراد شہید ہوگئے۔

نامہ نگاروں نےبتایا کہ “اسرائیلی فوج نے ایک اسرائیلی فوجی پوائنٹ پر فائرنگ کے حملے کے بعد الجلمہ چوکی کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک سیل کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل کے عبرانی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق حملے میں ’ہیرمز450‘ ڈرون کا استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق “کار کو نشانہ بنانے کے واقعے میں کم سے کم 3 فلسطینی مارے گئے۔” اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج نے تین رکنی مزاحمتی سیل کو جو کارمیں سفر کررہا تھا انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر نشانہ بنایا۔

قبل ازیں جنین میں کار کو نشانہ بنانے کے مقام کے قریب اسرائیلی فوج اور فلسطینی بندوق برداروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا فلسطینی گروپ ماضی میں یہودی آباد کاروں اور فوج پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے “دہشت گردوں کے ایک سیل کو ختم کر دیا جس نے یہودا اور سامریہ میں اسرائیلی قصبوں کی طرف فائرنگ کی کارروائیاں کی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan