Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 70 مزاحمتی کارروائیاں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا اور 70 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں 4 صیہونی آباد کار ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر’معطی‘کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی شہریوں کی طرف سے مزاحمتی کارروائیوں میں فائرنگ کے 14 واقعات رونما ہوئے، 8 دھماکہ خیز آلات کے دھماکے اور 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات شامل ہیں۔

گذشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی طیاروں پر بھی فائرنگ کی، قابض فوج پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے، آباد کاروں کے ساتھ 6 مقامات پر تصادم ہوا، ان کی 6 گاڑیوں کو تباہ کیا گیا اور 27 مقامات پر یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مقبوضہ بیت المقدس ، رام اللہ، طوباس، طولکرم، قلقیلیہ، جنین، بیت لحم، نابلس اورالخلیل میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

نابلس- رام اللہ کو ملانے والی شاہراہ پر ایلی بستی کے قریب مزاحمت کاروں نے نے آباد کاروں پر فائرنگ کی جس سے 4 آباد کار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

مزاحمت کاروں نے طوبس کے الفارع کیمپ میں بھی قبضے پر فائرنگ کی اور عزون میں نوجوانوں کی طرف سے پتھراؤ اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے بعد دو آباد کار زخمی ہوگئے۔

مرج بن عامر میدان، جنین کیمپ، حاجیی الجلامہ اور دوتان کے علاقوں میں قابض فوج کی طرف فائرنگ کی گئی۔ 7 مقامات پر بارود سے گاڑیوں کونشانہ بانیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan