Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رواں سال میں صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے 136 مکانات تباہ کردیئے

صیہونی قابض افواج نے رواں سال 2023ء کے آغاز سےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں شہریوں کے گھروں اور اپارٹمنٹس کی مسماری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین “معطی” نے سال 2023ء کے آغاز سے مغربی کنارے اور القدس میں 136 مکانات یا اپارٹمنٹس کی مسماری کی تفصیلات جمع کیں جنہیں قابض افواج نے مسمار کیا تھا۔ ان میں سے 10 کا تعلق ان شہیدوں یا قیدیوں کے خاندانوں سے ہے جنہوں نے قابض افواج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔
غرب اردن اور القدس میں مسماری کی درجنوں کارروائیوں کے دوران مکانات مہندم ہونے سے سیکڑوں افراد جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں بے گھر ہوئے۔ اریحا شہر میں 19، الخلیل میں 18، مقبوضہ بیت المقدس میں 64، بیت لحم میں 7، جنین میں 3، نابلس میں 17، رام اللہ میں 4، سلفیت میں 2 طوباس اور قلقیلیہ میں ایک ایک مکان مسمار کیا گیا۔
معطی کی رپورٹ کے مطابق قابض افواج اور آباد کاروں نے فلسطینیوں کی املاک بشمول دکانوں، زرعی سہولیات، بیرکوں اور دیگر کو تباہ کر دیا، جن میں 112 سہولیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہریوں کی 29 جائیدادیں ضبط کی گئیں۔

جمعرات کو صیہونی قابض فوج نے رام اللہ کے رام اللہ التحتا محلے میں قید اسلام فروخ کے گھر کو پرتشدد جھڑپوں کے دوران دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ قابض فوج “اجتماعی سزا” کے حصے کے طور پر مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث  فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم اس کے باوجود غرب اردن اور القدس میں مزاحمتی کارروائیوں میں کمی نہیں آئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan