Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قرآن کا عالمی دن، غزہ میں 1500 حفاظ کی ایک ہی نشست میں اجتماعی تلاوت

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل فجر کے وقت غزہ کی پٹی میں 1471 حفاظ کرام نے  “صفوۃ الحفاظ 2” پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ایک ہی نشست میں  قرآن مجید کی تلاوت شروع کی۔ اس پروگرام کا اہتمام دارالقرآن و سنت ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔

غزہ میں سوسائٹی کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر بلال عماد “صفوۃ الحافظ 2” پروجیکٹ کی ضروری تیاریوں کی تکمیل پربتایا کہ اجتماعی تلاوت فجر کے وقت شروع ہوئی جو نماز مغرب تک جاری رہی۔ یہ اجتماعی کیونکہ یہ عالمی یوم القرآن ہوگا۔

ڈاکٹرعماد نے “فلسطین” اخبار کو بتایا کہ قرآن کریم کی تلاوت کی جگہ حفظ کرنے والوں کے زمرے کے لیے امام الشافعی مسجد مختص کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ غزہ شہر کی التقویٰ اور فلسطین کی مساجد میں حفظ کرنے والے طلبا اور طالبات نے بھی تلاو میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی معاشرے کے بہت سے گروہ اس منصوبے میں حصہ لیا۔ سب سے کم عمر حافظ کی عمر آٹھ اور سب سے بڑی عمر کے حافظ کی عمر 72 سال تھی۔ اس کے علاوہ 26 افراد اپنی مرضی کے ساتھ، 163 مرد و خواتین اساتذہ، 34 سکیورٹی اہلکار اور 90 ڈاکٹرز، حکیموں اور فارماسسٹ نے شرکت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan