Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بائیکاٹ مہم نے القدس میں ’دوستی آرٹ فیسٹیول‘ ناکام بنا دیا

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)”اسرائیل” کے علمی اور ثقافتی بائیکاٹ کے لیے فلسطینی مہم نے منگل کے روز کہا ہے کہ آرٹ گروپس نے متبادل موسیقی کے “3 دقات” میلے کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے میلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نام نہاد میلہ “اسرائیل-فلسطین ہاؤس” نےمنعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی سرپرستی اور فنڈنگ القدس میں اسرائیلی میونسپلٹی کی طرف سے کی گئی تھی۔

مہم نے ان تمام ٹیموں کے موقف کو سراہا ہے جنہوں نے گذشتہ عرصے کے دوران تمام شرکاء سے بات چیت کرنے کے بعد اس فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ مہم کا کہناہے کہ یہ موسیقی میلہ مقبوضہ بیت المقدس میں منعقد کرکے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کی گئی تھی۔

اس مہم میں 6 فنکاروں اور بینڈوں کا حوالہ دیا گیا جنہوں نے بائیکاٹ کی کال پر فوری جواب دیا۔ بائیکاٹ کرنے والوں میں تامر قیس، زینوبیا بینڈ، سرو، الکلاسات بینڈ، یوسر حمید اور جولیانو ہارب شامل ہیں۔ ان کی عدم شرکت فیسٹیول کی منسوخی کا باعث بنی جو کہ 17 سے 19 اگست تک ہونا تھا۔

ایک بیان میں بائیکاٹ مہم نے واضح کیا کہ “ایٹ ہوم” نامی آرگنائزنگ فریم ورک “مقدسہ” نامی ادارے سے منسلک ہے جو کہ قابض ریاست سے منسلک ہے اور اسے قابض میونسپلٹی سے فنڈنگ اور اسپانسرشپ ملتی ہے۔ اسی گروپ نے “یروشلم کلچر سیزن” کو معمول پر لانے سے پہلے اور نام نہاد “سٹی میوزیم” میں میلہ لگانے کی کوشش کی تھی۔

مہم میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ فیسٹیول میں صرف فلسطینی فنکار حصہ لے رہے ہیں، لیکن یہ میلہ “فلسطینی-اسرائیلی” فریم ورک پر مبنی ہے جس کا واضح مقصد صرف مقبوضہ شہر یروشلم میں فلسطینیوں اور “اسرائیلیوں” کو اکٹھا کرنا ہے۔ قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے فلسطینی فنکاروں کو انجیر کے پتوں کے طور پر استعمال کرنے کی ایک اور کوشش ہے تاکہ قابض حکومت، آباد کار استعمار اور اسرائیلی نسل پرستی کی تصویر کو خوبصورت بنا کر القدس میں صہیونی جرائم پر پردہ ڈالا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan