Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قیدیوں کے تبادلے کےتیسرے روزتک 117فلسطینی قید سے رہا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اتوار کی شام اسرائیل اور القسام بریگیڈ نے قیدیوں کی تیسری کھیپ کا تبادلہ مکمل کرلیا۔ حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا اور بدلے میں اسرائیل نے جیلوں میں قید 39 فلسطینی رہا کردئیے۔ تین روز میں حماس 39 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر چکی اور بدلے میں 117 فلسطینی قیدی رہائی پاکر مغربی کنارے پہنچ گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اسرائیلی زیر حراست افراد کی ملک میں آمد کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ اتوار کو وطن واپس آنے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں میں 9 کم سن، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ حماس نے تیسرے روز بھی معاہدہ سے الگ مزید 5 غیر ملکی شہریوں کو بھی رہا کیا۔

رہا ہونے والے فلسطینیوں کا رام اللہ میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں اور ان کے اقارب کو جشن منانے سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔

ادھر 39 اسرائیلیوں کے بدلے 117 فلسطینی رہا، ہفتہ تک غزہ لائی گئی طبی امداد کا حجم 2675 ٹن ہوگیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan