Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں فلسطینیوں سے یکجہتی ملین مارچ، لاکھوں افراد کی شرکت

اوٹاوا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اتوار کے روز کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں لاکھوں افراد نے فلسطین کی حمایت میں ایک ملین بڑے مارچ اور مظاہرے میں حصہ لیا اور غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے، انہوں نے غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے فلسطینیوں کی آزادی اور غزہ میں “نسل کشی” کے خاتمے کے لیے نعرے بھی لگائے۔

اس مارچ کو کینیڈا میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والی سرگرمیوں میں اب تک کی سب سے بڑی ریلی قرار دیا جاتا ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں جن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

7 اکتوبر سے لے کر اب تک 48 دنوں کے دوران قابض فوج نے تباہ کن بمباری کی کارروائیاں جاری رکھی ہیں جس کے نتیجے میں 6,100 سے زائد بچوں سمیت تقریباً 15,000 فلسطینی شہید اور 7,000 لاپتہ افراد کے علاوہ 36,000 زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan