Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 4 شہریوں کو گرفتار کر لیا

صہیونی قابض فوج نے جمعہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار مہم کے دوران چار فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے دو بھائیوں محمد یوسف علقم (25 سال)، احمد یوسف علقم (20 سال) اور رہا ہونے والے قیدی آیسر محمد ذعاقیق (22 سال) کوالخلیل کے بیت امر قصبے میں ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فورسز نے گھروں پر چھاپہ مارنے کے لیے سونگھنے والے کتوں کا استعمال کیا، مکینوں کو حراست میں لیا، ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ذعاقیق کے گھر سے دو “آئی پیڈز اور ایک موبائل فون” ضبط کیا۔

قابض افواج مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں میں تقریباً روزانہ گرفتاری مہم اور چھاپے شروع کرتی ہیں۔ فلسطینی اسیران کلب کے مطابق گذشتہ نومبر میں فلسطینیوں کی گرفتاری کے 380 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 41 بچے اور 11 خواتین شامل تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan