Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ،سیکڑوں زخمی،400 گرفتار

کل منگل کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل تیسرے روزمسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی کوشش کی۔ قابض فوج نے آج صبح ایک بار پھرمسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سیکڑوں نمازیوں کو زخمی جب کہ کم سے کم 400کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یروشلم کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں قابض فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے نمازیوں کو القبلی کے نماز گاہ سے باہر نکال دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں اعتکاف میں بیٹھے روزہ داروں پر چڑھائی کردی اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد قبلی کی چھت پر چڑھ کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اورانہیں مسجد اقصیٰ سے نکلنے پرمجبور کیا گیا۔ قابض فوج نے اعتکاف میں بیٹھے روزہ داروں پر براہ راست حملہ کیا اور ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں نمازیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔

گذشتہ سوموار کو قابض فوج نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو زبردستی وہاں سے نکال دیا تھا۔

یہ بات عینی شاہدین کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے کہ قابض انٹیلی جنس نے اتوار کے روز الاقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں کو فون کے ذریعے متنی پیغامات بھیجے اور انہیں وہاں سے نکل جانے کا کہا۔

منگل کی شام ہزاروں افراد نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی چوہدویں شب کو مسجد الاقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نمازیں ادا کیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan