Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام نے فضا میں دشمن کے طیارے پر راکٹ حملے کی ویڈیو جاری کر دی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک شہاب کو نشانہ بنانے کے بعد غزہ کی پٹی کے آسمان میں اسرائیلی قابض فضائیہ کے ڈرون طیاروں پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے مناظر دکھائے ہیں۔یہ مناظر القسام کی جانب سے زمین سے فضا میں طیاروں کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اسرائیل کے F-16 طیاروں نے میزائل شکن میزائلوں کی زد میں آنے کے خوف سے گرم غبارے پھینکے۔

القسام بریگیڈز نے پیر کے روز کہا تھا کہ “آج صبح اسرائیلی فضائیہ کے تربیتی مشن کے دوران صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں شہاب قسم کے ڈرون کو نشانہ بنایا”۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قسام ایئر ڈیفنس نے فوری طور پردشمن کے طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

پیر کی سہ پہر اسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے قسام بریگیڈز کے ڈرون کو ایک ایسے وقت میں روکا جب بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے قابض دشمن پر متعدد میزائل شکن راکٹ داغے ہیں۔

قابض فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج کے ایک طیارے نے جنوبی غزہ کی پٹی کے آسمان میں پرواز کرنے والے جاسوس ڈرون پر میزائل داغا اور اسے مار گرایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan