Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

تازہ ترین

فلسطینی مزاحمت کاروں کی نابلس کے قریب ایک اسرائیلی فوجی ٹاور پر فائرنگ

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں نے نابلس کے جنوب مشرق میں واقع عقرباقصبے کے قریب فائرنگ کی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمتی جنگجوؤں نے عقربا قصبے کے قریب قابض اسرائیلی فوج کے ایک فوجی ٹاور کی طرف تیز رفتار کار سے فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مزاحمت کار فائرنگ کےبعد بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگئے۔

گذشتہ منگل کو نابلس شہر میں تین مزاحمت کاروں کی شہادت کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان فائرنگ اور مسلح جھڑپوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی افواج کا السیلہ الحارثیہ پر دھاوا بولا اور گذشتہ دسمبر میں ہونے والے بہادرانہ ’’حومش‘‘ آپریشن  میں ملوث ایک مجاہد کا مکان دھماکے سے اڑا دیا۔ حومش کالونی میں ایک آباد کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مغربی کنارے میں حماس کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق، 2021 کے دوران مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے اور القدس میں اپنی موثر کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan