Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی وفد کی ادارہ نور حق آمد، نائب امیر مسلم پرویز سے ملاقات

کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے فلسطینی وفد نے جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق کا دورہ کیا اور نائب امیر مسلم پرویز سے ملاقات کی۔ فلسطین وفد کی قیادت سابق فلسطینی وزیر برائے ورزش و جوانان اور جہاد اسلامی فلسطین کے مرکزی رہنما سید حسین البرکہ کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی، عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے صدر شیخ یوسف عباس سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم موجود تھے۔


ادارہ نور حق میں ملاقا ت کے دوران جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید البرکہ نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال بیان کی اور پاکستان کے عوام اور بانیان کے فلسطین سے متعلق موقف کی تائید کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا ابو الاعلیٰ مودودی کی خدمات کی قدر دانی کی۔فلسطینی وفد نے جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز کو فلسطینی اسکارف کا تحفہ بھی پیش کیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan