Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے اساتذہ اور دانشوروں کا کردار اہم ہے۔ فلسطینی وفد کا جامعہ کراچی میں خطاب

کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے فلسطینی وفد نے جامعہ کراچی میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی دعوت پر جامعہ کراچی کے اساتذہ اور دانشوروں سمیت طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ فلسطینی وفد میں فلسطینی محقق اور علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے صدر یوسف عباس شامل تھے۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

فلسطینی وفد نے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم سے بھی ملاقات کی اور ان کی علمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام اساتذہ، دانشوروں اور تحقیق دانوں کے لئے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چیئر مین ڈاکٹر نعیم احمد نے کی۔اس موقع پر اساتذہ میں ڈین برائے کلیہ اسلامی تعلیمات پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی سمیت شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سابق صدر ڈاکٹر طلعت وزارت، ڈاکٹر امجد ابڑو، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر صدف مصطفی، ڈاکٹر نوشین، ڈاکٹر کشور،ڈاکٹر معیز احمد، ڈاکٹر نوشین احمد، امتیاز احمد، یاسر خان سمیت شعبہ کے متعدد تحقیق دان موجود تھے۔نشست میں مختلف جامعات سے شرکت کرنے والوں میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے ڈاکٹر فضلی حسین، حسن احمد، نمرا نوید، مس سمیہ،مدد علی صابری،مس سبین احمد، جبکہ بینظیر شہید یونیورسٹی لیاری سے وقاص بن دلشاد اور جامعہ این ای ڈی سے فروا حسن سمیت دیگر موجود تھے۔
جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وفد کے شرکاء نے کہا کہ آج فلسطین کی صورتحال پہلے سے مختلف ہو چکی ہے۔آج فلسطین میں غاصب صیہونی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہاہے۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہنا تھا کہ ہم حکومتوں کے موقف کے محتاج نہیں بلکہ ہم جانتے ہیں کہ دنیا کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی۔پاکستان کے عوام عظیم ہیں۔پاکستان کے اساتذہ اور دانشوروں نے مسئلہ فلسطین کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔فلسطینی وفد نے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے فلسطین سے متعلق موقف کو دہراتے ہوئے پاکستان کی قدر دانی کی۔
نشست سے جامعہ کراچی کی کلیہ فنون کی ڈین ڈاکٹر شائستہ تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اسلامی مسئلہ ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی مسئلہ ہے۔ڈاکٹر طلعت وزارت نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف بیالوجیکل ہتھیاراستعمال کر رہا ہے ہمیں ا سکے خلاف بھرپور آواز بلند کرنی چاہئیے۔صدر شعبہ ڈاکٹر نعیم احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ہم ہمیشہ فلسطین کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
نشست کے اختتام پر فلسطینی وفد نے اساتذہ کو فلسطینی اسکارف کا تحفہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر شائستہ تبسم اور ڈاکٹر نعیم احمد کو خصوصی اعزاز سے بھی نوازا

1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan