Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی وفد کا منہاج القرآن مرکز لاہور کا دروہ، خرم نواز گنڈا پور نے استقبال کیا

لاہور (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر فلسطینی وفد نے لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دروہ کیا جہاں ان کا استقبال مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کیا۔ان کے ہمراہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ فلسطینی وفد کی قیادت جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید البرکہ کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ  مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف عباس اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی موجودتھے۔

فلسطینی وفد کے اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی حمایت پر منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ فلسطینی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کی مدد اور حمایت جاری رکھنی چاہئیے۔ آج فلسطین میں صورتحال فلسطینیوں کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کمزور ہو چکی ہے۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ارض مقدس فلسطین سے وفد ہمارے مرکز میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کاز کی حمایت کرنا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے اور ہم ا س میں کوتاہی نہیں کریں گے۔
اس موقع پر فلسطینی وفد نے تمام شرکاء کو فلسطینی اسکارف کا تحفہ بھی پیش کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan