رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین میراتھن جنوبی مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں دوبارہ منعقد ہوئی، جو غزہ جنگ کے دوران معطل کر دی گئی تھی، اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور بین الاقوامی افراد نے شرکت کی۔ شنہوا کے مطابق فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے بتایا کہ اس ایونٹ میں مکمل میراتھن، نصف میراتھن، 10 کلومیٹر دوڑ اور 5 کلومیٹر فیملی دوڑ شامل تھی۔
دوڑ کا آغاز بیت اللحم کے مرکزی علاقے مینجر سکوائر سے ہوا اور یہ راستہ علیحدگی کی دیواروں اور مہاجر کیمپوں سے گزرا۔غزہ پٹی میں بھی ایک علیحدہ 5 کلومیٹر دوڑ کا انعقاد کیا گیا، جو غزہ شہر سے وسطی علاقے دیر البلح تک تھی ۔منتظمین کے مطابق تمام مقابلوں میں 13 ہزار سے زائد دوڑنے والے افراد نے حصہ لیا، جن میں غزہ میں 2 ہزار 523 شرکا اور 75 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک ہزار بین الاقوامی دوڑنے والے شامل تھے۔