Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین کےسرکردہ مذہبی رہ نما الشیخ جمیل حمامی انتقال کرگئے

مقبوضہ بیت المقدس -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )کل بہ روز اتوار مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کونسل کے رکن الشیخ جمیل حمامی طویل علالت کے باعث 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

الشیخ حمامی کو یروشلم کی ممتاز قانونی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ بہت سے عہدوں پر فائز رہے جن میں خاص طور پر مسجد اقصیٰ اور دار الحدیث کی ڈائریکٹرکی ذمہ داریاں شامل ہیں۔

اپنی وفات تک وہ اسلامک سائنس اینڈ کلچر کمیٹی ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور یروشلم میں الایمان اسکولوں کی عمومی باڈی کا بھی حصہ تھے۔

کل سہ پہر کو ان کی نماز جنازہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں فلسطینی عوام نے شرکت کی۔ بعد میں انہیں مسجد اقصیٰ کےقریب باب رحمت قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

الشیخ حمامی 1952 میں اردن کے شہر معن میں پیدا ہوئے۔ تین بچوں اور پانچ بچیوں کے والد ہیں۔

انہوں نے الازہر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف شریعہ میں شمولیت اختیار کی اور 1977ء میں اسلامی شریعہ میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل۔ 1982 میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے عین شمس یونیورسٹی میں داخلہ لیا، لیکن وہ مختصر مدت کے بعد واپس آئے اور اپنی تعلیم مکمل نہیں کی۔

مرحوم نے تدریس، تبلیغ، عوامی سطح پر درس وقرآن وحدیث اور انتظامی کام کے میدان میں کام کیا۔ 1973ء ہائی اسکول کی تعلیم سے فراغت کے بعد مصر کے سفر سے قبل بیرزیت مسجد میں بطور امام اور مبلغ خدمات انجام دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan