Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی جرائم کے خلاف ہارورڈ یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ

نیویارک – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )ہارورڈ یونیورسٹی کے درجنوں طلباء نے صیہونی قابض ریاست کےجرائم کو مسترد کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں شرکت کی۔

یہ مظاہرہ اس سالانہ استقبالیہ کے دوران ہوا جو یونیورسٹی اپنے نئے طلباء کے لیے منعقد کرتی ہے۔ اس کا اہتمام میساچوسٹس کی یونیورسٹی میں فلسطینی یکجہتی کمیٹی نے کیا تھا۔

مظاہرے کے دوران شرکاء نے اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف نعرے لگائے اور یونیورسٹی سے صہیونی قابض ریاست سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں سے اپنی سرمایہ کاری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

شرکاء نے اسرائیل کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے تعلیمی بائیکاٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نسل پرستی کے نظام کی حمایت نہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس سے قبل ہارورڈ یونیورسٹی میں فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے طلباء کے ایک گروپ نے صہیونی قابض ریاست جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مظاہرے کا اہتمام کیا۔

احتجاجی طلبہ گروپ نےجس کا نام “ہارورڈ فلسطین پر قابض ریاست کے جرائم میں اس کے ساتھ نہیں ” میں یونیورسٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کسی بھی ایسی کمپنی کا بائیکاٹ کرے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کو جاری رکھنے میں تعاون کرتی ہے یا اس میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan