کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مسئلہ فلسطین کو تحقیقی و علمی بنیادوں پر اجاگ رکرنے کے لئے فلسطین اکیڈمک فورم کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فورم کا پہلا تعارفی اجلاس آج جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ میں منعقد ہوا جس میں جامعہ کراچی اور جامعہ نمل کے اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فلسطین اکیڈمک فورم بنانے کے اغراض و مقاصد اور ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف شعبوں بشمول بین الاقوامی تعلقات، سیاسیات، مینجمنٹ، فزکس، کیمسٹری، تعلیم، تاریخ، ابلاغ عامہ، معاشیات، بین الاقوامی قانون سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی اور فلسطین اکیڈمک فورم کے قیام کے لئے اپنی اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم کیا۔ تعارفی اجلاس میں ڈین اسلامک لرننگ جامعہ کراچی ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، ڈاکٹر غزل خواجہ، ڈاکٹر حنا خان، ڈاکٹر ثنا خان،ڈاکٹر غفران عالم، ڈاکٹر فیضان نقوی، ڈاکٹر معروف، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر ذیشان اقبال، ڈاکٹر فضلی حسین، ڈاکٹر فرخ رفیق، ڈاکٹر صابر ابو مریم، مدد علی صابری، حسن احمد اور دیگر نے شرکت کی