Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی مزاحمت نے پورے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر دیا ہے۔شہدائے قدس سیمینا ر

اسلام آباد   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور مسلم یوتھ یونیورسٹی کے تعاون سے مسلم یوتھ یونیورسٹی میں شہدائے قدس سیمینار کا انعقاد منگل کے روز کیا گیا جس میں مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی گئی اور فلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے شہدائے قدس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔سیمینارکی صدرات شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی ن ے کی جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مقررین میں ناصر شیرازی، ڈاکٹر رازق حسین، ڈاکٹر مجاہد گیلانی، حریت رہنما عبد الحمید لون، ڈین سوشل سائنس ڈاکٹر منیر سمیت ڈاکٹر علی عباس اور دیگر نے بھی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال نے پوری دنیا کی سیاست کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ امریکہ سمیت مغربی طاقتوں کی اجارہ داری کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔ تحریک آزادی فلسطین میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے قدس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ غزہ میں امریکی وصیہونی جارحیت کے نتیجہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے لیکن غزہ کے عوام کے حوصلہ آج بھی بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کا مقدمہ اجاگر کرے۔
مقررین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے عنوان سے دو ریاستی حل کی باتیں دم توڑ چکی ہیں۔ پاکستان میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کے مطابق اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی مزاحمت نے پورے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر دیا ہے۔ آج مغربی طاقتیں نیو ورلڈ آرڈر بنانے کی طاقت نہیں رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مغربی دنیا کے مفکرین اور تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ امریکہ کمزور ہو چکا ہے اور مستقبل میں امریکہ مزید کمزور ہو جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan