Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین کے حامی پرامن احتجاج کو کچلنا قابل مذمت ہے:ہیومن رائٹس واچ

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکہ کی جامعات میں طلباء کے احتجاجی مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کو طاقت سےکلچنا حیران کن اور ناقابل قبول ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ”فلسطین کی حمایت میں طلباء کے مظاہروں کا ردعمل یونیورسٹی حکام کی جانب سے انتہائی سخت تھا جنہوں نے وہاں کے مظاہروں سے طاقت سے نمٹا، اور شرکاء کو پرامن احتجاج کے حق سے محروم کر دیا۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ ’فلسطین کے حامی مظاہروں پر یونیورسٹی کے بعض صدور کا ردعمل چونکا دینے والا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں سیکھنے اور بحث و مباحثے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور آنے والی نسل کو بنیادی آزادیوں کے احترام کے ماحول میں ان کےعقائد کا دفاع کرنے کی ترغیب دینی چاہیے‘‘۔

ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ “بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے کے بجائے انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ٹیکساس اور ایموری یونیورسٹی جیسے اداروں میں سخت اقدامات سےجواب دیا۔ کلاسوں کی بڑے پیمانے پر معطلی، یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طلباء کو نکالنے، طلباء اور اساتذہ کے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں”۔

تنظیم نے بیان میں مزید کہا کہ “اگرچہ آپ اس سے اتفاق نہیں کرتے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال احتجاج کے لائق نہیں ہے، تب بھی ان لوگوں کو اپنی رائے کا اظہار کرنے اور پرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔ ہم سب کو یہ حق حاصل ہے۔”

انسانی حقوق کی تنظیم نے وضاحت کی کہ “لوگوں کو اجتماعی طور پر پرامن احتجاج کرنے کے حق سے محض اس لیے محروم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مظاہرے ہر ایک کا بنیادی حق ہے‘۔

امریکی پولیس نے 18 اپریل کو کئی امریکی یونیورسٹیوں کے کیمپس میں شروع ہونے والے فلسطینیوں کے حامی مظاہروں میں 900 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan