Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی فورسز کا اسرائیلی جہاز اورامریکی ڈسٹرائر پرحملے

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یمنی مسلح افواج نے منگل کی صبح بحیرہ احمر اور بحر ہند میں اسرائیلی اور امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک پریس بیان میں کہا کہ فورسز نے ایک بحری جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے آپریشن کیا جس نے مقبوضہ فلسطین کی طرف بحری جہازوں کے گزرنے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے بحیرہ احمر میں دشمن کے جہازوں کے خلاف فوجی کارروائی کی۔ بغیر پائلٹ کی فضائیہ نے بحر ہند میں ایک اسرائیلی جہاز اور دو امریکی تباہ کن جہازوں کو بھی نشانہ بنایا، اور ہم نے کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کر لیے”۔

سریع نے تصدیق کی کہ یمنی فورسز مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت بند نہیں ہو جاتی۔

انصار اللہ گروپ کے زیر انتظام یمنی فورسز قابض اسرائیلی ریاست کی طرف جانے والے اسرائیلی بحری جہازوں اور دیگر کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan