Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کا ’نتزاریم گھات‘ میں اپنے دو افسروں کی ہلاکت کا اعتراف

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان نے پیر کی شام اعلان کیا کہ گذشتہ روز وسطی غزہ کی پٹی میں نتزارم پاس پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

قابض فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والےاہلکاروں کی شناخت28 سالہ سارجنٹ ایڈو ایویو اور آرمرڈ سپورٹ ڈویژن ریزرو سارجنٹ 37 سالہ کالکادین مہیری کے نام سے کی گئی ہے جبکہ ایک فوجی شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں اہلکار وسطی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا تھا کہ اس نے غزہ شہر کے جنوب میں واقع “نتزاریم ” محور میں قابض فوج کے ہیڈ کوارٹر کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا ہے۔ .

القسام بریگیڈز نے کل ایک اور فوجی بیان میں، “ٹیلی گرام” پلیٹ فارم کے ذریعے کہا کہ اس کے مزاحمت کاروں نے ایک مشینی فورس کو دھوکے سے بارودی سرنگوں کی طرف آنے پرمجبور کیا جہاں گھات لگا کر ان پرحملے کی تیاری کی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan