Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستانی صحافیوں کا اسرائیل دورہ مملکت کی نظریاتی توہین ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

کراچی ( مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اراکین بشمول جماعت اسلامی کے مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سید طارق حسن، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر ازہر ہمدانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا قاری عثمان، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر تقوی، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، خاتون رہنما عرم بٹ، نسرین میمن، ریحانہ عزیز اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستانی وفد کے اسرائیل دورہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس دورہ کو پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔


فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ مسلسل پے در پے پاکستانی وفود کی اسرائیل یاترا حکومت کی نا اہلی اور حکومت کے اسرائیل سے خفیہ روابط کی نشاندہی کرتا ہے، ان کا کہنا تھا کل قطر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی موساد رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق بھی کسی قسم کی حکومتی تردید کا نہ آنا حکومتی بد بیتی کو آشکار کرتا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدے پر کام کرنے والے نسیم اشرف اور مشہور معروف ٹی وی چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اسرائیل دورہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے نظریاتی استحکام کے خلاف سازش کا حصہ ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے تمام شہریوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جو ماضی اور حال میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں اور فلسطینی عوام کے قاتل صدر اور عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلسل پاکستانی صحافیوں کا اسرائیل جانا قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور افکار کی توہین کے مترادف ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم نے دو ٹوک موقف دیتے ہوئے اسرائیل کو غاصب اور ناجائز ریاست قرار دیا تھا تاہم کوئی بھی حکومت یا فرد قائد اعظم کے بنیادی اصولوں کو تبدیل نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ایک تنظیم پاکستان کے صحافیوں کو مسلسل اسرائیل دورہ کروانے میں سرگرم عمل ہے اور پاکستان کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اورخود مختار ریاست ہے اور کسی بھی عرب ریاست کو یہ حق نہیں دیا جائے گا کہ پاکستان کو عرب مفادات کی خاطر اسرائیل کے ساتھ نتھی کیا جائے ۔

رہنماؤں نے پاکستان آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پاکستان سے مسلسل اسرائیل دورہ کرنے کی خبروں پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور ملک میں ایسے اقدامات کی روک تھام کے لئے باقاعدہ قانون سازی کو یقینی بنایا جائے۔

رہنماؤں نے پاکستانی صحافیوں اور دیگر افراد کے اسرائیل دورہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ خیانت کاروں کے خلاف آواز بلند کریں۔

رہنماؤں نے علماء کرام سے اپیل کی ہے آج جمعہ نماز کے خطبوں میں اسرائیل جانے والے خیانت کاروں کے چہروں کو عوام کے سامنے آشکار کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan