Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی یکجہتی فلسطین ریلیاں

لاہور(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) لاہورپاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ،اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ، جھنگ،فیصل آباد، حیدرآباد، شہدادپور، سمیت ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔یکجہتی فلسطین ریلیوں میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، فیصل ندیم، عظمیٰ گل، مزمل اقبال ہاشمی، چوہدری محمد سرور، شیخ فیاض، چوہدری شفیق الرحمن، رانا اشفاق، احسان اللہ منصور سمیت و دیگر کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ مسلمان ممالک متحد ہو کر اپنی تمام تر صلاحیتیں فلسطینیوں کی آزادی کے لیئے صرف کریں! یہ بیت المقدس کی جنگ ہے، اسرائیل ناپاک ریاست دنیا میں دہشت گردی کی علامت ہے۔مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کے قبضے کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔

اسرائیل نے غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے، اس کے باوجود فلسطینی مجاہد ڈٹے ہوئے ہیں اور پیش قدمی کر رہے ہیں۔ سعودی عرب سمیت تمام عرب و مسلم ممالک کو فلسطین کی فوجی مدد کرنی چاہیے۔ فلسطین کی آبادی اور القدس کی آزادی کے لیے اب اٹھنے کا وقت ہے۔ اسرائیل شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر جنگی مجرم کا کردار ادا کر رہا ہے۔ بین الاقوای طاقتوں کو اسرائیل کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ مارچ میں علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی، علامہ محمد فیاض وٹو جلالی، علامہ محمد نصیر نورانی جلالی، صاحبزادہ محمد حامد مصطفی جلالی، علامہ محمد مظہر اقبال نورانی، علامہ محمد وسیم عباسی، علامہ محمد رضوان اکرم جلالی، صاحبزادہ محمد کعب الاسلام جلالی، علامہ محمد حسنین جلالی، علامہ محمد سرفراز حامدی جلالی، علامہ عبد الستار جلالی سمیت کثیر تعداد میں علمائ_ و عوام اہل سنت نے شرکت کی

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan