Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستان کی غزہ میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )پاکستان نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے ‘وحشیانہ حملے’ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عام شہریوں کے مزید قتل عام کو روکنے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ “پاکستان غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔”

ترجمان ممتاز زھرہ بلوچ نے کہا کہ “یہ حملہ غزہ کے لوگوں کے خلاف جنگی جرائم کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے، یہ عام شہریوں کو مزید قتل عام سے بچانے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی کی فوری ضرورت پر بھی زور دیتا ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ “ہم عالمی برادری خصوصاً اسرائیل کے حامیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ حملوں کو روکنے، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، شہریوں کے تحفظ اور انسانی ہمدردی کی راہداریوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ غزہ کے محصور لوگوں کو بلا تعطل امدادی سامان فراہم کیا جا سکے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan