Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ میں القسام کےجنگجوؤں کاگھات لگاکراسرائیلی فوج پرحملہ،کئی فوجی ہلاک اورزخمی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص شمال میں اسرائیلی حملے اور بمباری جاری ہے، غزہ شہر کے شمال میں اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔

العربیہ/الحدث نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ حماس کے جنگجو بظاہر ایک سرنگ سے نکلے اور بیت حنون میں 35 اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر ان پر حملہ کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گھات لگا کر اسرائیلی فوج کے ایک پورے ڈویژن (تقریباً 35 فوجیوں) کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

فضائیہ کو مداخلت کرنا پڑی

بیت حانون میں حماس کے جنگجوؤں کے گھیرے میں آئے اسرائیلی فوجیوں کو فضائیہ کی طرف سے مدد فراہم کی گئی۔ حماس کے حملوں میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔

یہ میدانی پیشرفت اس وقت ہوئی جب گنجان آباد غزہ کی پٹی نے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan