Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نورشمس کیمپ پر اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی نوجوان شہید

طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ میں ریاستی دہشت گردی کے دوران کم سے کم دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں نور شمس کیمپ میں ڈرون سے دو فلسطینی مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نضال ابو عید اور ایاد نضال عزمی کانوح کے ناموں سے کی گئی ہے۔

فلسطینی ٹی وی کے مطابق بدھ کے روز نور شمس کیمپ کے ایک مقام پر اسرائیلی ڈرونز کی بمباری کے بعد یہ بیان سامنے آیا۔

ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ الجورا نامی محلے میں واقعے کیمپ میں اس جگہ پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج رات کئی گاڑیوں کے ساتھ کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس کا سخت محاصرہ کر لیا۔ جبل النصر، جبل الصالحین اور اس کے مشرقی داخلی راستے کو بند کردیا گیا۔ اس کے آس پاس کے علاقے میں سنائپرز تعینات کیے اور کیمپ کو ایک بند فوجی زون قرار دے کر اس میں داخلے اور باہر نکلنے پر پابندی لگا دی”۔

قابض فورسز نے جبل الصالحین میں شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا ان کی تلاشی لی اور ان کے مکینوں سے پوچھ گچھ کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan