Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کےلیے کوشاں ہے:حمدان

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حماس کی پوری کوشش غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کو روکنا اور غزہ کے جنگ زدہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام نے جس ثابت قدمی اور بہادری و استقامت کامظاہرہ کیا ہے اس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی۔ دشمن نے فلسطینیوں کی جینے کی آخری امید تک ان سے چھین لی ہے اور غزہ کے روزہ دار گھاس کھا کر سحری کرتے اور افطاری کرتے ہیں۔

قابض دشمن ریاست نے فلسطینیوں پر بھوک اور پیاس کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پراستعمال کرنا شروع کیا ہے اورغزہ کی پٹی میں لائی جانے والی امداد کو مستحقین تک نہیں پہنچنےدیا جا رہا۔ غزہ کے عوام بھوکے اور تکلیف میں مگران کی رگوں میں مزاحمت کا خون دوڑتا ہے اور انشاء اللہ ظلم اور نا انصافی کا سیاہ دور جلد ختم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حماس اپنے عوام پر اس جارحانہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش، طاقت اور اثرو رسوخ کا استعمال کررہی ہے۔ امداد اور انسانی مدد پہنچانے کے لیے ہر طرف اپنی کوششوں اور مساعی کو تیز کر رہی ہے تاکہ وہاں موجود ہمارے مریض لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حماس مصر اور قطر میں ثالث کرنے والے برادر ممالک کے ذریعے مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے اور اس نے اپنے عوام اور مزاحمت کی ترجیحات کے حصول کے لیے ان اصولوں اور بنیادوں کے مطابق ایک جامع وژن پیش کیا جو ہم معاہدے کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔ جارحیت کو روکنے، بے گھر ہونے والوں کو ان کی رہائش گاہوں پر واپس بھیجنے، غزہ کی پٹی سے قابض افواج کے انخلاء اور امداد کے آغاز کو تیز کرنے میں کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حماس نے ثالث بھائیوں کے مطالبات کا جواب دیا، اور وہ لچک فراہم کی جس سے معاہدے کی راہیں کھلیں، اور گیند قابض ریاست کے کورٹ میں آ گئی۔ مگر دشمن کا مقصد غزہ کی پٹی میں خون خرابہ جاری رکھنا اور افراتفری کا ماحول پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کی شام ثالث ممالک نے 14 مارچ بہ روز جمعرات کی شام کو تحریک کی پیش کردہ تجویز کے بارے میں قابض فوج کا موقف ہمیں پہنچایا۔ یہ عمومی طور پر منفی ردعمل ہے، اور اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ ہمارے لوگوں کے مطالبات اور ان کی مزاحمت جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ میں امریکی کی آشیر باد سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan