Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نہتے فلسطینیون کی قتل عام پر عالمی خاموشی جرم ہے:حزب اللہ

بیروت – [مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ] لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک “تازہ صہیونی جارحیت” ہے۔ انہوں نے جنین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانی قتل عام پر “عالمی اور عرب ممالک کی خاموشی” کی شدید مذمت کی۔

کل سوموار کو ایک بیان میں حزب اللہ نے جنین کیمپ کے خلاف اسرائیلی جارحیت، فلسطینی شہریوں کو دہشت زدہ کرنے اور ان کی املاک کو تباہ کرنے اور قابض افواج کی جانب سے ان کے خلاف من مانی اور دہشت گردی کے قتل اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ جنین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر عالمی اور عرب دنیا کی خاموشی “دشمن کو اپنی خطرناک دہشت گردانہ کارروائیوں پر قائم رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔”

حزب اللہ نے فلسطینی مزاحمتی دھڑوں اور جنین کیمپ کے باشندوں کے “بہادرانہ ” اقدام اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین کے عوام بہادر ہیں جو قابض افواج کا بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرتے ہیں اور اس کی ایلیٹ فورسز اور جنگی مشین کو نقصان پہنچاتے ہیں۔”

حزب اللہ نے مزید کہا کہ “فلسطینی مجاہدین نے ایک بار پھر اپنی جرات سے دشمن کےغرورکا سرنیچا کرنے اور اس کے اہداف کو ناکام بنانے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمن کے پاس بھاری اور جدید ہتھیار ہیں مگر فلسطینی مجاھدین نہتے ہو کربھی دشمن کے مہلک ہتھیاروں کا پامردی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

ادھرعرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) ،خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) اور عرب ممالک نے پیر کو مغربی کنارے کے فلسطینی شہر جنین میں فلسطینیوں کے خلاف ’ضرورت سے زیادہ فوجی طاقت کے استعمال‘ کی مذمت کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایک بیان میں اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کو رکوائے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan