Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نتین یاہو کیجانب سے عراق میں سکیورٹی عناصر کی موجودگی کا اعتراف خطرے کی علامت ہے، حزب‌ الله بریگیڈ

عراق میں “حزب‌ الله بریگیڈ” کے سکیورٹی آفس کے سربراہ “ابو علی العسکری” نے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم “بنیامین نتین یاہو” کی جانب سے عراق میں اپنے ایک سکیورٹی عنصر کی گرفتاری کا اعتراف تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ “الیزبتھ تسورکوف” نامی ایک صیہونی، عراقی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔ نتین یاہو کے دفتر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص اپنی ریسرچ کے لئے امریکہ کی پرسٹن یونیورسٹی کی جانب سے عراق گیا تھا۔ نتین یاہو کے دفتر کے بیان کے مطابق، مذکورہ شخص روسی پاسپورٹ پر عراق میں داخل ہوا۔

اس ساری صورتحال پر ابو علی العسکری کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت کو انتہائی توجہ کے ساتھ نتین یاہو کے اس اعتراف کا جائزہ لینا چاہئے اور عراق میں تمام صیہونی نیٹ ورکس کو تلاش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حزب‌ الله بریگیڈ عراق میں صیہونی قیدیوں کے انجام کے بارے میں جاننے کی اضافی کوششیں کرے گی۔ حزب‌ الله بریگیڈ کے رہنماء نے کہا کہ ہم ایک ایسے ملک میں کہ جہاں صیہونیوں کے ساتھ تعلق ممنوع ہے، ان کرداروں کا پتا چلانے کی کوشش کریں گے جو اس جرائم پیشہ گروہ کے لئے عراق میں سہولت کاری کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan