Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ناصر ہسپتال میں 20 سے زائد فلسطینیوں کو زندہ دفن کیا گیا:یو این

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 165 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک سامنے آنے والی لاشوں سے پتا چلا ہے کہ ان میں سے 20 کو اسرائیلی فوج نے زندہ حالت میں منوں مٹی کے نیچے دفن کردیا تھا۔

’یو این‘ دفتر نے فلسطینی سول ڈیفنس کے حوالے سے کہا کہ “بقیہ 227 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ زیادہ تر لاشوں کو مسخ کردیا گیا تھا اور انہیں پلاسٹک کے تھیلوں میں دفن کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ گل سڑ گئی تھیں۔انہیں زیرزمین تین میٹرکی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا۔

اپنی رپورٹ میں، دفتر نے فلسطینی سول ڈیفنس سے مطالبہ کیا کہ وہ “آزادانہ تحقیقات کرے، جس میں تقریباً 20 لاشوں کی فرانزک جانچ بھی شامل ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا ہے”

دفتر نے اشارہ کیا کہ “ناصر میڈیکل کمپلیکس میں تین اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں، ایک مردہ خانے کے سامنے، دوسری اس کے پیچھے اور تیسری ڈائیلاسز کی عمارت کے قریب سے ملی ہے جہاں چار سو سے زاید لاشوں کو برآمد کیا گیا۔ ان میں بچوں اور خواتین لاشیں بھی شامل ہیں۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan