Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نابلس میں فلسطینی نے گاڑی صیہونی فوجیوں پرچڑھا دی، دو اہلکار زخمی

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں پیر کی شام کو گاڑی کی ٹکر سے دو صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔

عبرانی چینل 12 کے مطابق دو فوجیوں میں سے ایک کو اس کے نچلے حصے میں زخم آئے ہیں اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ دوسرے کی کمر کے حصے میں زخم آئے ہیں۔

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گاڑی کی ٹکر مارنے والا فلسطینی نوجوان کارراوئی کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

قابض فوج نے اعلان کیا کہ وہ اس واقعے کے پس منظر کی چھان بین کر رہی ہے، اور علاقے میں زعترہ اور حوارہ چوکیوں کو بند کر دیا۔

بعد ازاں عبرانی میڈیا نے گاڑی کے ڈرائیور کی گرفتاری کی خبر دی۔

حالیہ ہفتوں میں حوارہ قصبے میں قابض فورسز اور آباد کاروں کے خلاف کئی کمانڈو آپریشنزدیکھنے میں آئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan