Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام کارکن اسرائیلی زندانوں سے 20 سال قید کے بعد رہا

کل اتوار کو اسرائیلی قابض فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے  رکن یوسف توفیق مسعود کو 20 سال تک جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔ یوسف مسعود کا تعلق غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے ہے۔

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض حکام نے قیدی یوسف مسعود کو 20 سال جیلوں میں گذارنے کے بعد شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حنون چوکی کے راستے رفح سے کی طرف روانہ کیا۔

رفح میں فلسطینی عوام نے دشمن کی قید سے آزاد ہونے والے القسام کارکن یوسف مسعود کا دو دہائیوں کی قید سے رہائی پر ان کا استقبال کیا۔

رفح میں حماس نےرہائی پانے والے یوسف مسعود اور ان کے خاندان اور تمام فلسطینیوں کو اس رہائی پر مبارک باد پیش کی۔

حماس نے مسعود کے مزاحمتی خاندان کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے 2014ء میں اپنے جہادی اور حب الوطنی کے فرائض کی انجام دہی کے دوران دونوجوان بھائیوں ولید اور حسین کی شہادت کا اعزاز حاصل کیا۔ ولید اور حسین دونوں یوسف کے بھائی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan