Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم

کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ نوجوان معاشرے کا اہم ستون ہیں۔ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزدار خدمت فاؤنڈیشن کے وفد اور طلباء و طالبات سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے دارخدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین شایان ستی کی قیادت میں ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی۔
طلباء وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بدلتے ہوئے حالات پر روشنی ڈالی اور اس موقع پر فلسطین کی مزاحمت کی تاریخ سمیت جدوجہد کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ طلباء وطالبات نے حالیہ فلسطین کی صورتحال سے متعلق سوالات بھی کئے جس پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین دار خدمت فاؤنڈیشن شایان ستی نے اپنی تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلسطین کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تفصیل ست مطلع کیا اور بتایا کہ مستقبل میں مزید آگہی پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہاکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نوجوانوں کے جذبہ اور مسئلہ فلسطین کے لئے کی جانے والی کوششوں کی قدر دانی کرتی ہے اور ہم فلسطین کاز کے لئے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں اور منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
   

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan