Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اہلیان کراچی تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر غزہ ملین مارچ میں شریک ہوں۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم

کراچی   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ غزہ پر امریکی و صیہونی جارحیت کو ایک سو دن مکمل ہونے پر کراچی میں 14جنوری اتوار کے دن شارع فیصل پر غزہ ملین مارچ کیا جا ئے گا۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت تمام اراکین سرپرست کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے جماعت اسلامی کی فلسطین کاز کے لئے بے پناہ کوششوں کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کرنا ہم سب کا فریضہ ہے۔ عوام کو چاہئیے کہ اپنی سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے آواز اٹھائیں۔انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر غزہ ملین مارچ میں شریک ہوں اور عالمی صیہونی طاقتوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کریں۔ ان کاکہنا تھا کہ آج اگر کوئی شخص فلسطین میں ہونے والے ظلم پر خاموش رہتا ہے تو اسے اپنے انسان ہونے پر شک کرنا چاہئیے۔ ہمارا انسانی، دینی اور پاکستانی فریضہ ہے کہ ہم فلسطین کاز کی بھرپور حمایت کریں۔انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنما کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan