Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

‘مسجد اقصیٰ کی تقسیم کا منصوبہ ایک خطرناک پیش رفت ہے، اسے روکنا ہوگا

مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت کے لیے سرگرم یورپی گروپ فار یروشلم نے کہا ہے کہ گروپ قابض ریاست اسرائیل میں حکمران لیکوڈ پارٹی کے اسرائیلی کنیسٹ کے رکن عمیت ھلیوی کے تیار کردہ نئے بل کوسنجیدگی سے دیکھتا ہے اور مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازش کو خطرناک پیش رفت قرار دیتا ہے۔

گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ مسودہ قانون اسرائیلی پالیسیوں میں ایک اور اقدام کی نمائندگی کرتا ہے جس کی قیادت قابض ریاست میں فاشسٹ دائیں بازو کی حکومت کررہی ہے۔ اس سازش کا مقصد مسجد اقصیٰ پر غلبہ حاصل کرنا، نسل پرستی کو برقرار رکھنا اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس کے تاریخی اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنا ہے۔

یورپی سپورٹ گروپ فار یروشلم نے نشاندہی کی کہ اس منصوبے کا خطرہ اس حقیقت میں مضمر ہے کہ یہ مسجد اقصیٰ کو خصوصی طور پر القبلی مسجد کی عمارت کے طور پر دوبارہ متعین کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل کی کوشش ہے کہ مسجد القبلی کو مسلمانوں کے لیے مختص کرکے مسجد اقصیٰ کے باقی تمام مقامات کو یہودیوں کے سپرد کرنا ہے۔

اس پر یہودیت اور اس طرح مذہبی، تاریخی اور قانونی حقائق کی خلاف ورزی کے طور پر مقامی تقسیم کو جاری رکھنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا 144 دونم کا رقبہ اسلامی اوقاف اور مسجد اقصیٰ کا حصہ ہے جس پر کسی اور کا کوئی حق نہیں۔

گروپ نے خبردارکیا کہ اسرائیلی رکن کنیست کے ہاتھوں تیار کردہ مسودہ قانون خطرناک پیش رفت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ اقدام ایک فاشسٹ حکومت کی پالیسیوں کی توسیع ہے جس نے گذشتہ مہینوں کے دوران ڈی فیکٹو اقدامات میں اضافہ کیا ہے اور مسجد اقصیٰ میں زمانی اور مکانی تقسیم مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت القدس کے باشندوں کو مسجد اقصیٰ سے دور رکھ کر مسلمانوں کے مقدس مقام کو یہودیوں کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔ القدس کے باشندوں کے خلاف نسلی تطہیر کا عمل جاری ہے۔

یروشلم کے لیے یورپی گروپ نے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ اور اس کے فلسطینی اسلامی تشخص کو نشانہ بنانے والے کسی بھی اقدام سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور اس سے خطے میں استحکام اور سلامتی متاثر ہو گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan