Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کفر قدوم میں جھڑپیں اور الخلیل میں صیہونی آباد کاروں کے حملے

غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے کفر قدوم میں کل ہفتے کی شام اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپیں ہوئیں جب کہ آباد کاروں نے الخلیل میں شہریوں پر حملے کیے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کفر قدوم کی فلسطینی اراضی پر طاقت کے ذریعے قائم کی گئی “قدومیم” بستی کے آباد کار قابض فوجیوں کی حفاظت میں قصبے کے شمال میں جبل الکدان کے قریب جمع ہوئے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر حملے کی کوشش کی تاہم فلسطینی نوجوانوں نے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور سنگ باری کرکے انہیں پسپا کردیا۔
سیاق و سباق میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے کل شام جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے مرکز میں جابر محلے کے فلسطینی شہریوں پر پر حملہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق متعدد آباد کاروں نے جابر محلے کے رہائشیوں پر پتھراؤ کیا، اور ان پر تشدد کیا۔
صہیونی قابض افواج کی حفاظت میں آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دیہاتوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جن میں سب سے نمایاں مشرقی الشرقیہ، برقہ، جالود، سبسطیا، قصرا اور دیگر شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع ایک فوجی چوکی سے جنین کیمپ کے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نوجوان عبداللہ محمود صابر الجربوع کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ نابلس کے جنوب میں واقع زعترہ فوجی چوکی سے گذر رہا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan