Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

محمود عباس کی تل ابیب فدائی حملے کی مذمت

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے تل ابیب میں ہونے والے بہادرانہ فدائی آپریشن کی مذمت کی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی قوم نے اس حملے کی حمایت کرتے ہوئے اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی خبر رساں ایجنسی وفا کی طرف سے شائع کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس نے “اسرائیلی شہریوں” کے قتل کی مذمت کا اظہار کیا۔

محمود عباس نےاس حملے کو فلسطینیوں کو شہید کرنے کے مترادف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کا قتل حالات کو مزید خراب کرنے کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب استحکام حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خاص طور پر جب ہم رمضان کے مقدس مہینے میں عیسائی اور یہودی تعطیلات کے قریب آ رہی ہیں ایسے میں اس نوعیت کے پرتشدد واقعات تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

صدر عباس کا موقف فلسطینی عوام کی نبض کو نظر انداز کرتے ہوئے سامنے آیا۔ غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں تل ابیب میں ہونے والے فدائی حملے کی حمایت میں جشن منایا گیا۔ اس کارروائی میں پانچ صہیونی ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں جب کہ حملہ آور کو جوابی فائرنگ میں شہید کردیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan