مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں مزاحمتی فلسطینی فورسز کی کاروائی میں ایک صیہونی فوجی کے زخمی ہونے کی خبر ہے
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں رام اللہ کی ایک چیک پوسٹ رنتیس پر ایک صیہونی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں ایک صیہونی فوجی زخمی ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے حملہ آور شخص پر فائرنگ کرکے شدید زخمی حالت میں اسے گرفتار کر لیا ہے۔یاد رہے کہ مغربی کنارے میں صیہونی غاصبوں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کاروائیاں اپنے عروج پر ہیں اور ہر روز کئی غاصب صیہونی اپنے مظالم اور ظلم و تشدد کی کاروائیوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کا نشانہ بن رہےہیں۔