Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں اسرائیل کا آبادکاری صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسرائیلی قابض حکام مغربی  کنارے میں فلسطینی اراضی پر “شعر حشمرون” کے نام سے ایک بہت بڑا آبادکاری صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

نیا صنعتی زون کفر قاسم، راس العین اور مغربی کنارے کے مغرب میں “ایریل” بستی کے درمیان تعمیر کیا جائے گا،  اسے دو ماہ قبل قابض حکومت میں نام نہاد “سپریم پلاننگ کونسل” کے پاس جمع کرایا گیا تھا۔

آباد کاری کا صنعتی زون 2700 دونم کے رقبے پر قائم کیا جائے گا اور فلسطینی اراضی کی چوری کے بعد اس پر تعمیرات کی جائیں گی۔

اس صنعتی زون میں کئی فریق حصہ لیں گے جن میں رام اللہ کی اتھارٹی بھی شامل ہے۔

قابض حکومت نے اس سے قبل آنے والے عرصے کے دوران ایک بلین شیکل کے ساتھ مغربی کنارے میں بستیوں اور چوکیوں کی مالی اعانت کی منظوری دی ہے۔

منصوبے کے تحت قابض حکومت آباد کاروں کو مغربی کنارے کی بستیوں میں منتقل ہونے اور رہنے کی ترغیب دے گی۔

اس منصوبے میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر اور بحیرہ مردار، وادی اردن، اور جنوبی الخلیل کے پہاڑوں جیسے علاقوں میں بستیوں کی توسیع شامل ہے۔

قابض حکومت نے اس سے قبل 672 ملین شیکل کے بجٹ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، لیکن کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کا  ابھی تک تعین نہیں کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan