Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی اسرائیل مخالف عدالتی فیصلے کو رد کرنے پربرطانیہ کی مذمت

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل جمعہ کو اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قابضے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے خلاف کھڑے ہونے اور مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں پیش کرنے کے اصول کے خلاف رائے پیش کرنے کے برطانیہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ .

ایک پریس بیان میں حماس نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ برطانوی پالیسیوں کا تسلسل ہے جو قابض ریاست  کی حمایت کرتی ہے اور فلسطینی عوام کے حقوق سے انکار کرتی ہے۔اس کا آغاز ایک منحوس “بالفور اعلامیہ” کے اجراء سے ہوا، جس نے قابض ریاست کو مبینہ طور پر قانونی جواز فراہم کیا۔

بیان میں اس بات پر  زور دیا گیا ہے کہ کہ “برطانوی موقف انصاف اور سچائی کی اقدار سے متصادم ہے۔ قابض ریاست  کے جرائم اور وحشیانہ خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی انصاف کے ہاتھ باندھ کر فلسطینیوں پر مزید ظلم کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

حماس نے برطانیہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی اور انسانی قانون اور دوہرے معیارات کو ختم کرے اور  قابض ریاست  کے جرائم کی پشت پناہی ختم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری  پوری کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan