Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

العاروری کو دھمکی، حملہ ہوا دشمن کوآگ کے سمندر میں دھکیل دیں گے:حماس

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکی طرف سے جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صالح العاروری کو قتل کرنے کی دھمکی کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس نے ور دے کر کہا ہے کہ  قابض حکومت بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے تحریک کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری اور مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکیاں خالی دھمکیاں ہیں جو حماس اور مزاحمت کو کمزور کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں اور نہ آئندہ ہوں گی۔

حماس نے اسرائیل کو دھمکی کا جواب دیتے ہوئے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ شیخ صالح اور ان کے تمام بھائی اور ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام عزم اور یقین کے ساتھ اس وقت تک مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں جب تک تمام تر قبضے کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔ فلسطینی عوام نے اس راہ میں شہدا کے ایک طویل قافلے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ یہ مزاحمت القدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جاری رہے گی۔ حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ جوابی کارروائی فیصلہ کن ہو گی۔

العاروری نے نیتن یاہو کی دھمکیوں پر ذاتی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم اتوار کو پہلی بار ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ اس تصویر میں وہ فوجی وردی پہن کر فون کال کر رہے ہیں اور ان کے سامنے ایک ایم 16 ہتھیار دکھائی دے رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ اور مغربی کنارے کے عہدیدار صالح العاروری کو قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی ۔ العاروری پر الزام ہے کہ وہ مغربی کنارے میں گزشتہ چند ہفتوں اور مہینوں سے تحریک کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کی ایک سیریز کے پیچھے ہیں۔

نیتن یاہو نے العاروری کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے اشتعال انگیز بیانات اس وقت سنے جب وہ لبنان میں چھپے ہوئے تھے۔ وہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ اور ان کے ساتھی کیوں چھپے ہوئے تھے۔

نیتن یاہو نے اتوار کو اسرائیلی حکومت کے اجلاس کے آغاز میں مزید کہا کہ جو بھی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے، جو بھی اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا ہے، حملوں کو منظم کرتا ہے یا ان کی پشت پناہی کرتا ہے اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا حماس اور خطے میں ایران کے ایجنٹ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم ان کی دہشت گردی کی کوششوں کے خلاف ہر طرح سے لڑیں گے۔ چاہے یھودا و سامرہ ہو یا غزہ کی پٹی ہو یا کوئی بھی اور جگہ ہو۔ یاد رہے مغربی کنارے کو ’’ یھودا و سامرہ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا ملک کو اندر اور باہر سے دہشت گردی کی لہر کا سامنا ہے۔ یہ دن آسان نہیں بلکہ مشکل دن ہیں۔ نیتن یاہو نے اسرائیلیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی افواج کو دہشت گردی کے خلاف، عرب معاشرے میں جرائم کے خلاف اور اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف متحد کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan