Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں فائرنگ کے نتیجے میں تین یہودی آباد کار افراد زخمی

اریحا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) طبی ماہرین اور فوج نے بتایا کہ جمعرات کو مغربی کنارے میں اریحا شہر کے قریب ایک اسکول بس کو نشانہ بنانے کے واقعہ میں ایک لڑکے سمیت تین یہودی آباد کار زخمی ہو گئے۔

ایک مزاحمت کار کے “متعدد گاڑیوں” کی طرف فائرنگ کی اطلاعات کے بعد فوجیوں کو العوجا قصبے کے قریب جائے وقوع پر بھیجا گیا اور فوج نے مزید کہا کہ قابض فوج مزاحمت کار کا تعاقب کر رہے تھے۔

فوج نے تصدیق کی کہ ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ گولی لگنے سے ایک 30 سالہ شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک 21 سالہ شخص کم زخمی ہوا تھا اور ایک 13 سالہ لڑکے کو گولیوں کے چھرے لگنے سے چوٹیں آئیں۔

اسرائیلی پبلک ریڈیو نے بتایا کہ نقاب پوش مسلح شخص نے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے اسرائیلی گاڑیوں پر فائرنگ شروع کر دی اور ایک گاڑی اور ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا۔

اکتوبر میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مغربی کنارے میں جزوی انتظامی کنٹرول رکھنے والی فلسطینی اتھارٹی کے مطابق غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں یا آبادکاروں کے ہاتھوں 440 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اسی عرصے کے دوران وہاں حملوں میں کم از کم 17 اسرائیلی فوجی اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan