Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے جبری اغواہ کیے7 طبی کارکن 47 دن بعد رہا،8 تا حال لاپتا

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے ہلال احمر کے عملے کے 7 زیر حراست افراد کو ان کی گرفتاری کے 47 دن بعد انہیں رہا کر دیا ہے جب کہ 8 دیگر کا تا حال کوئی پتا نہیں کہ انہیں کس حال میں اور کہاں رکھا گیا ہے۔

رہائی پانے والے کارکنوں نے بتایا کہ انہیں دوران حراست بدترین جسمانی اور نفسیاتی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا اور ان پرفلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ تعلق اور تعاون کا اعتراف کرنے کے لیےپرتشدد ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے سرکلر میں کہا ہے کہ قیدیوں نے 47 دن قابض جیلوں میں گذارے اور ان میں غزہ کی پٹی میں ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر محمد ابو مصبح بھی شامل تھے۔ ابھی تک آٹھ طبی کارکن اسرائیلی فوج کی حراست میں ہیں اوران کا کوئی پتا نہیں۔

ہلال احمر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے اپنے اہلکاروں، سہولیات اور تمام طبی مشنوں کو اسرائیلی قابض فوج کے منظم اور مسلسل نشانہ بنائے جانے سے تحفظ فراہم کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan