Palestine لندن، فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج، فضا اسرائیل مردہ باد سے گونج اٹھی Share Tweet لندن [ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]لندن، فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج، فضا اسرائیل مردہ باد سے گونج اٹھی غاصب اسرائیلی ظالم فورسز کی طرف سے جنین پر جارحیت کے خلاف لندن میں سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں ہونے والے مظاہرے میں شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو روکنے اور قبضہ گری کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھے، فلسطینی سرزمین کی آزادی اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ واضح رہے کہ جنین پر دو روزہ حملے کے بعد جو پیر کی صبح شروع ہوا اور دعویٰ کیا گیا کہ اس کا مقصد جنین میں مزاحمت کو ختم کرنا تھا، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 300 افراد کو گرفتار کیا، جن میں سے 12 مسلح تھے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب حملے سے قبل کہا گیا تھا کہ جنین میں 300 سے زائد مسلح افراد موجود ہیں۔ جنین کے کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں 13 فلسطینی شہید اور 117 زخمی ہوئے۔ Related Topics:israelijerusalemkillerlondonramallahUnitedForPalestineالقدسصہیونی Up Next اُردن میں فلسطینی مقاومت کے حق میں ریلی Don't Miss نتین یاہو کیجانب سے عراق میں سکیورٹی عناصر کی موجودگی کا اعتراف خطرے کی علامت ہے، حزب الله بریگیڈ Click to comment Leave a Reply Cancel replyYour email address will not be published. Required fields are marked *Comment * Name * Email * Website
لندن [ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]لندن، فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج، فضا اسرائیل مردہ باد سے گونج اٹھی